6 دسمبر 2025 - 11:52
مآخذ: ابنا
یاسر ابو شباب ، فلسطینی غدار کی پر اسرار موت اور صیہونی خواب چکناچور

یاسر ابو شباب کے قتل کے سلسلے میں بہت سی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ  حماس نے اسے اور اس کے گروپ کے افراد کے لیے  اپنی ایک مہم کے تحت گھات لگا کر اسے قتل کیا، جبکہ دیگر بیانات میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں قبائلی جھڑپوں میں مارا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یاسر ابو شباب کے قتل کے سلسلے میں بہت سی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ  حماس نے اسے اور اس کے گروپ کے افراد کے لیے  اپنی ایک مہم کے تحت گھات لگا کر اسے قتل کیا، جبکہ دیگر بیانات میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں قبائلی جھڑپوں میں مارا گیا، جبکہ کچھ اور کا کہنا ہے کہ  اس کی اتنی پٹائی کی گئی کہ وہ مر گيا۔

ان متضاد روایات کے دوران ،  یاسر ابو شباب  کے گروہ کے افراد نے اعلان کیا کہ یاسر ابو شباب کی، ابو سنیمہ خاندان کے افراد کے درمیان تنازعہ  کو ختم کرنے کے دوران  گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔ اس گروہ نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ یاسر ابو شباب کی موت کے پیچھے حماس کا ہاتھ ہے۔

اسی طرح،اس گروہ  نے ابو شباب کے جلوس جنازہ  کی کلیپس بھی نشر کی تھیں جن میں بہت سے حامی اس کی لاش کو محاصرے میں لئے تھے۔

یروشلم پوسٹ نے  بھی اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ حماس مخالف  اس گروپ کے کمانڈر کو قبائلی جھگڑے میں قتل کیا گیا، نہ کہ "حماس" کے عناصر کے ہاتھوں۔

یاد رہے کہ ابو شباب کا گروہ مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول والے علاقوں میں سرگرم ہے اور امریکی تجویز کے بعد جنگ بندی کے بعد سے یہ گروہ کچھ زيادہ ہی سرگرم ہو گيا تھا ۔

گذشتہ جون میں، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے  غزہ میں قبائل کی جانب سے  اسرائیل کی حمایت کا انکشاف کیا تھا اور ان میں ابو شباب کے گروہ  کا بھی خاص طور پر نام لیا گيا تھا  انہوں نے کہا کہ " ابو شباب نے اسرائیلی فوجیوں کی جان بچائی"، حالانکہ کچھ اسرائیلیوں نے اس پالیسی پر تنقید بھی  کی تھیاور کہا تھا  کہ ایسے گروہ حماس کا حقیقی متبادل نہیں ہو سکتے  کیونکہ حماس 2007 سے غزہ پر کنٹرول رکھتی ہے۔

ابو شباب کے قتل کے بعد غزہ میں اسرائیل نواز ملیشیا کے نئے رہنما غسان الدهینی نے حماس  کو اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha